شمالی بھارت

ملک میں یکساں سیول کوڈ کا قانون نافذ کرنا آسان نہیں: پرشانت کشور

کشور نے کہا کہ دفعہ 370 کشمیر سے متعلق معاملہ ہے جس سے ہندوستان کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح رام مندر بننے سے پورے ملک کے عوام متاثر نہیں ہو رہے ہیں۔

سمستی پور: جن سوراج کے کنوینر اور چیف الیکشن اسٹریٹجسٹ پرشانت کشور نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ’’یکساں سیول کوڈ‘‘ قانون (یو سی سی) کو لاگو کرنا آسان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس

منگل کو سمستی پور ضلع کے پٹوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشور نے کہا کہ دفعہ 370 کشمیر سے متعلق معاملہ ہے جس سے ہندوستان کا ایک حصہ متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح رام مندر بننے سے پورے ملک کے عوام متاثر نہیں ہو رہے ہیں۔ کیونکہ رام مندر کا معاملہ ایک طبقے کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔

حکمت عملی کے ماہر نے کہا کہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) واحد مسئلہ ہے جو ملک کی ایک بڑی آبادی کو براہ راست متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ملک میں یو سی سی قانون کا نفاذ زیادہ مشکل ہے۔ اگر اس قانون پر عمل ہو گیا تو اس کے نتائج اور برے نتائج بھی بڑے ہو سکتے ہیں۔