کھیل

ہندستان نے آسٹریلیا جیت کیلئے 241 رن کا ہدف دیا

آسٹریلیا نے آج ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما اور شبھمن گل نے ٹیم کو شاندار آغاز دینے کی کوشش کی لیکن مشل اسٹارک نے پانچویں اوور میں شبھمن گل کو سات رن پر آؤٹ کر دیا۔

احمد آباد: کے ایل راہل کے 66 رن، وراٹ کوہلی کی 54 رن کی نصف سنچری اور روہت شرما کے دھماکہ خیز 47 رن کی بدولت ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رن کا ہدف دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ورلڈکپ:شائقین نے لائیو اسٹریمنگ کا ریکارڈ بنادیا
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی

آسٹریلیا نے آج ٹاس جیت کر ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما اور شبھمن گل نے ٹیم کو شاندار آغاز دینے کی کوشش کی لیکن مشل اسٹارک نے پانچویں اوور میں شبھمن گل کو سات رن پر آؤٹ کر دیا۔

ہندستان کی دوسری وکٹ روہت شرما کی صورت میں گری، انہوں نے 31 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رن بنائے۔ انہیں گلین میکسویل نے آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں شریاس آئر چار رن بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

وراٹ کوہلی سیمی فائنل اور فائنل میں 50 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔فائنل میں وراٹ نے 56 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی۔ 29ویں اوور میں 148 کے اسکور پر وراٹ کوہلی 63 گیندوں میں 54 رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔

 کے ایل راہل نے تحمل سے کھیلتے ہوئے 86 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 36ویں اوور میں 178 رن کے اسکور پر ہندستان کو پانچواں دھچکا رویندرا جڈیجہ کی صورت میں لگا جب وہ نو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

42ویں اوور میں اسٹارک نے 203 رن کے اسکور پر ہندوستان کو چھٹا جھٹکا لگا کر کے ایل راہول کو 66 رن پر وکٹ کیپر انگلش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شامی ساتویں وکٹ کے طور پر چھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بمراہ (ایک رن) زیمپا کے کا شکار بنے۔ سوریہ کمار یادو 18 رن کو ہیزل ووڈ نے انگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کریا۔

 کلدیپ یادیو 10 رن کے میچ کی آخری گیند پر دو رن لینے کی کوشش میں مارنس/کمنز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 50 اوورز میں 240 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔