یوروپ
ٹرینڈنگ

بی بی سی کا حماس ارکان کو دہشت گرد لکھنے سے انکار

برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے حماس کے کارکنوں کو دہشت گرد لکھنے سے انکار کردیا۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری دباؤ بڑھنے کے باوجود بی بی سی "عسکریت پسند" کی اصطلاح استعمال کرنے پر قائم ہے۔

لندن: برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی نے حماس کے کارکنوں کو دہشت گرد لکھنے سے انکار کردیا۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری دباؤ بڑھنے کے باوجود بی بی سی "عسکریت پسند” کی اصطلاح استعمال کرنے پر قائم ہے۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
غزہ جنگ جاری رہی تو پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آسکتا ہے:سعودی عرب
پاکستانی صوبہ پنجاب میں بڑا دہشت گرد حملہ ناکام
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب

برطانوی شاہی خاندان اور حکومت حماس کے لیے دہشتگرد کی اصطلاح استعمال کرنے پر بضد ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری سے 447 بچوں اور 250 خواتین سمیت ایک ہزار 417 فلسطینی شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں بمباری سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔