مہاراشٹرا

ممبئی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کے دفتر میں لگی آگ

محکمہ فائر کے مطابق آٹھ فائر انجن، چھ جمبو واٹر ٹینکر، ایک فضائی سیڑھی، سانس لینے کی اپریٹس وین، ایک ریسکیو وین، ایک فوری رسپانس گاڑی اور ایک ایمبولینس راحتی آپریشن میں مصروف ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔

ممبئی: جنوبی ممبئی میں واقع ممبئی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں ایک زبردست آگ لگ گئی لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے افسران نے یہ اطلاع آج (اتوار) کو دی ۔

متعلقہ خبریں
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
کجریوال کو ای ڈی کا 5 واں سمن جاری


مرکزی تفتیشی ایجنسی کا یہ دفتر جنوبی ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ میں واقع قیصر ہند نامی پانچ منزلہ عمارت میں واقع ہے ممبئی فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح 2 بجکر 39منٹ پر موصول ہوئی ابتدائی طور پر اسے معمولی آگ یعنی سطح ایک کی آگ سمجھا جارہا تھا لیکن صبح ساڑھے تین بجے آگ مزید پھیلنے لگی اور اس پر قابو نہیں پایا جاسکا جس کے سبب اس کی سطح دوم کی آگ کے مطابق درجہ بند کی گئی۔


عہدیداروں نے تصدیق کی کہ آگ پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل تک ہی محدود ہے ۔


محکمہ فائر کے مطابق آٹھ فائر انجن، چھ جمبو واٹر ٹینکر، ایک فضائی سیڑھی، سانس لینے کی اپریٹس وین، ایک ریسکیو وین، ایک فوری رسپانس گاڑی اور ایک ایمبولینس راحتی آپریشن میں مصروف ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔


مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔