تلنگانہ

تلنگانہ۔مہاراشٹر سرحد پر ریچھ کا 8 افراد پرحملہ۔ایک شخص ہلاک۔7شدیدزخمی

تلنگانہ اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع ضلع عادل آباد کے بوتھ منڈل کے دیال دنور علاقہ میں ایک ریچھ کے حملہ نے دہشت پھیلا دی ہے، اس جنگلی جانور نے 8افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع ضلع عادل آباد کے بوتھ منڈل کے دیال دنور علاقہ میں ایک ریچھ کے حملہ نے دہشت پھیلا دی ہے، اس جنگلی جانور نے 8افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

واقعہ کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بے ہوشی کا انجکشن دے کرپکڑلیا۔ اسی طرح کی ایک اور واردات میں اے پی کے ضلع تروپتی کے اوبلا واری پلی منڈل میں تین ریچھوں نے انسانی بستیوں میں گھس کر خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

بال ریڈی پلی گاؤں میں ریچھوں نے امرناتھ ریڈی نامی شخص کے بشمول تین افراد پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا تاہم دیہاتیوں نے شور مچا کر اور لاٹھیوں کی مدد سے ریچھوں کو وہاں سے بھگا دیا ۔

مقامی افرادکے مطابق یہ ریچھ گزشتہ چند دنوں سے مویشیوں پر بھی حملے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کسانوں اور دیہاتیوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔