تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ریچھ کے نظرآنے سے مقامی عوام میں خوف: ویڈیو وائرل

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ریچھ نے ہلچل مچا دی ہے۔ ضلع کے نواحی علاقہ راکھی دیمن میں کل رات ایک ریچھ کالونی میں نظر آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ریچھ نے ہلچل مچا دی ہے۔ ضلع کے نواحی علاقہ راکھی دیمن میں کل رات ایک ریچھ کالونی میں نظر آیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف

مقامی افرادجنہوں نے ریچھ کو دیکھا خوفزدہ ہوگئے۔

ان افراد نے ریچھ کی تصاویر اور ویڈیوز کو اپنے سل فونس میں قید کرلی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ دوارکا نگر میں آج صبح ایک اور ریچھ دیکھا گیا۔

مقامی افرادکا الزام ہے کہ محکمہ جنگلات کے عملے نے اس پرتوجہ نہیں دی۔