کھیل

بین اسٹوکس نے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی، تیسرا ٹسٹ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 26 رنز کی نمایاں برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرے دن اسٹمپ پر 116/4 رنز بنائے اور 142 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔

لیڈز: لیڈز میں جاری ایشز سیریز 2023 کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ پہلے دن 3 وکٹیں گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور پوری ٹیم 237 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم
انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان
افغانستان کے خلاف شکست تکلیف دہ: بٹلر

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 26 رنز کی نمایاں برتری حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرے دن اسٹمپ پر 116/4 رنز بنائے اور 142 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے دن انگلینڈ کے لیجنڈری بلے باز جو روٹ اور جانی بیئرسٹو بیٹنگ کے لیے آئے لیکن دن کی دوسری گیند پر پیٹ کمنز کو جو روٹ کی صورت میں ایک بڑی وکٹ ملی۔ اس کے بعد جانی بیئرسٹو بھی 12 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 87 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی لیکن یہاں سے کپتان بین اسٹوکس نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا۔ معین علی کے ساتھ مل کر انہوں نے 44 رنز کی اہم شراکت داری کی۔

معین علی 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور اس کے فوراً بعد کرس ووکس بھی 10 رنز بنانے کے بعد سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ مارک ووڈ نے آتے ہی 3 چھکے لگائے لیکن پیٹ کمنز نے ان کی تیز اننگز کا خاتمہ کردیا۔

بین اسٹوکس نے نچلے درجے کے بلے بازوں کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو 200 تک پہنچا دیا۔ آخری وکٹ کے لیے بین اسٹوکس نے اولی رابنسن کے ساتھ 38 رنز جوڑے اور اس دوران بین اسٹوکس نے 80 رنز کی کپتانی کی اننگز کھیلی اور چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔ بین اسٹوکس نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

 انگلینڈ کی پہلی اننگز 237 رنز پر سمٹ گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

a3w
a3w