تلنگانہسوشیل میڈیا

حلقہ منگوڑ میں مقابلہ کونسی جماعتوں کے درمیان؟ کے ٹی آر کا سوال

کارگذار صدر ٹی آر ایس ووزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹر پلاٹ فارم پر کانگریس اور بی جے پی سے ایک دلچسپ سوال کیا۔

حیدرآباد: کارگذار صدر ٹی آر ایس ووزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے ٹویٹر پلاٹ فارم پر کانگریس اور بی جے پی سے ایک دلچسپ سوال کیا۔

انہوں نے ان جماعتوں سے جاننا چاہا کہ حلقہ اسمبلی منگوڑ کے ضمنی انتخابات میں مقابلہ کس کے درمیان ہے۔

کے ٹی راماراؤ نے کہا کہ کیا یہ مقابلہ اس کانگریس جس نے نلگنڈہ کے عوام کو فلوریسس کا مسئلہ وراثت کے طور پر دیا۔

بی جے پی جس نے نیتی آیوگ کی فلریا کو ختم کرنے کی سفارش کے باوجود مشن بھگیرتا کیلئے ایک پیسہ جاری نہیں کیا یا پھر ٹی آر ایس جس نے فلورسیس کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا۔

آخر یہ مقابلہ کس کے درمیان ہے؟کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی ٹیبل پر نلگنڈہ کے فلورسیس سے متاثر نوجوان سوامی کی تصویر کا ہونا اس بیماری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم سے نمائندگی کے باوجود اس ضمن میں ایک پیسہ بھی بھی جاری نہیں کیا گیا۔مگر تمام نا انصافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت نے اپنے وسائل سے جنگی خطوط پر اقدامات کرتے ہوئے اس مسئلہ کا حل دریافت کیا۔