تلنگانہ

تلنگانہ میں یکم جنوری کو تعطیل، احکام جاری

حکومت تلنگانہ نے سرکاری تعطیلات کے جدول میں تبدیلی کی ہے‘ سال نو یکم جنوری کے دن تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے احکام جاری کئے گئے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے سرکاری تعطیلات کے جدول میں تبدیلی کی ہے‘ سال نو یکم جنوری کے دن تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے احکام جاری کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
سال نو پر غیر اسلامی حرکات سے اجتناب کریں، مولانا ڈاکٹر محمد رضی الدین رحمت حسامی کا جامع مسجد دارالشفاء میں خطاب
نظام آباد اور کاماریڈی میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات
محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کو ایک دن میں 115 کروڑ کی آمدنی
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
تلنگانہ کو مزید قرض حاصل کرنے کا موقع

اس سلسلہ میں حکومت نے جنرل ہالی ڈیز کی تعطیلات میں تبدیلی کی ہے۔

یکم جنوری کو سرکاری ملازمین کے لئے تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے فروری کے دوسرے ہفتہ کی تعطیل کو رد کردیاگیا یعنی فروری کا دوسرا ہفتہ کام کا دن رہے گا۔

ملازمین کو اس تبدیلی کو نوٹ کرلینے کا مشورہ دیاگیا۔

دسمبر کی 31 تاریخ کو اتوار رہنے اور سال نو کی تقاریب میں شرکت کرنے والے ملازمین کی تھکان کو محسوس کرتے ہوئے ملازمین کی سہولت کی خاطر یکم جنوری کو تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔

دوسری طرف حکومت نے نئے سال کے استقبال کے لئے منعقد کی جانے والی تقاریب کو دسمبر کی 31 تاریخ کو رات ایک بجے تک ختم کردینے کی ہدایت جاری کی ہے۔