قومی

بھجن لال ہفتہ کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شامل ہوں گے

سرکاری ذرائع کے مطابق اس سے پہلے مسٹر شرما جمعہ کو دوپہر کے بعد حیدرآباد میں منعقدہ 'گلوبل راجستھان ایگری ٹیک میٹ روڈ شو' میں شامل ہوں گے اور اس کے بعد وہ وہاں بیگم پیٹ ہوائی اڈے سے شام قریب پانچ بجے کولکاتا کے لیے روانہ ہوں گے۔

جے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما ہفتہ کو مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شامل ہوں گے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق اس سے پہلے مسٹر شرما جمعہ کو دوپہر کے بعد حیدرآباد میں منعقدہ ‘گلوبل راجستھان ایگری ٹیک میٹ روڈ شو’ میں شامل ہوں گے اور اس کے بعد وہ وہاں بیگم پیٹ ہوائی اڈے سے شام قریب پانچ بجے کولکاتا کے لیے روانہ ہوں گے۔


مسٹر شرما رات کولکاتا میں قیام کرنے کے بعد ہفتہ کو صبح دس بجے وہاں بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ وزیراعلیٰ کی تقریبِ حلف برداری میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد مسٹر شرما جے پور واپس آجائیں گے۔