امریکہ و کینیڈا

ایرانی اہداف پر حملے، پیار بھری تھپکی ہے: ٹرمپ

ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آیا ہے۔ ان حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے صرف ایک ہلکی سی ضرب اور پیار بھری تھپکی ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ حملوں پر کہا ہے کہ ایرانی اہداف پر حملے ہماری پیار بھری تھپکی ہے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی اور دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملوں کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا نیا بیان سامنے آیا ہے۔ ان حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے صرف ایک ہلکی سی ضرب اور پیار بھری تھپکی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ جنگ بندی اب بھی برقرار اور نافذ العمل ہے، لیکن ایرانیوں نے آج ہمیں چھیڑنے کی کوشش کی تھی جس کا ہم نے بھرپور جواب دیا اور انہیں اڑا کر پیچھے دھکیل دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول یہ ایک عارضی واقعہ تھا جس سے وسیع تر مذاکراتی عمل پر فرق نہیں پڑے گا۔