بھارت جوڑو یاترا اورکوہلی کی ٹی شرٹ ؟
تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین نے لکھا ویراٹ کوہلی بھی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلاکہ ویراٹ کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو ایڈٹ کیاگیاہے یعنی یہ جعلی ہے۔
ممبئی: کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج 70 واں دن تھا۔ اب اس سفر سے جڑکر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ اس میں ویراٹ کو بھارت جوڈو یاترا ٹی شرٹ پہنے دیکھا جاسکتاہے۔
ویراٹ کی سفید ٹی شرٹ پر بھارت جوڑو یاترا لکھا ہے۔ یہ دعویٰ کیاجا رہا ہے کہ کوہلی نے یہ ٹی شرٹ پہن کر راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کی تھی۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین نے لکھا ویراٹ کوہلی بھی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ تاہم پنک والا کی ویب سائٹ پر 24 ستمبر 2016 کو ویراٹ کی اصلی تصویر کے ساتھ ایک مضمون شائع ہوا تھا۔ اس آرٹیکل میں اصل تصویر کو دیکھ کر پتہ چلتاہے کہ ویراٹ نے سادہ سفید ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور اس پر کوئی لوگو یا پیغام نہیں ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق ویراٹ کوہلی کی یہ تصویر مشہور سیلیبریٹی فوٹوگرافر روہن شریستھا نے کلک کی تھی۔ ساتھ ہی روہن نے یہ تصویر 23 ستمبر 2016 کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی پر شائع کی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلاکہ ویراٹ کوہلی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو ایڈٹ کیاگیاہے یعنی یہ جعلی ہے۔