آندھراپردیش

بچوں کو سائیکلیں، وزیراعلی چندرابابوسے اظہارِ تشکر

اس موقع پر ایک بچے نے سائیکل کی خواہش ظاہر کی، جبکہ اُس کی ماں نے اپنا ذاتی گھر ہونے کی خواہش پیش کی۔ وزیر اعلیٰ چندرابابو نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ بچوں کو سائیکلیں دی جائیں اور ان کے لیے مکان کی تعمیر کا انتظام کیا جائے۔

حیدرآباد: اے پی کے وز یراعلی چندرابابو نے فوری طور پر بچوں کی خواہش پوری کی جس پربچوں نے اظہارِ تشکرکیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

ستیہ سائی ضلع کے کوتھاچیرو سے تعلق رکھنے والے بچوں نے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خواہش کوپورا کیا۔ 10 جولائی کو کوھاچیرو میں منعقدہ پیرنٹس-ٹیچرس میٹنگ کے دوران ماں کو سلام اسکیم کے تحت رقم حاصل کرنے والے خاندانوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

اس موقع پر ایک بچے نے سائیکل کی خواہش ظاہر کی، جبکہ اُس کی ماں نے اپنا ذاتی گھر ہونے کی خواہش پیش کی۔ وزیر اعلیٰ چندرابابو نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ بچوں کو سائیکلیں دی جائیں اور ان کے لیے مکان کی تعمیر کا انتظام کیا جائے۔

حکام نے بعد ازاں بچوں کے گھر جا کر سائیکلیں فراہم کیں۔ اس پر خوش ہو کر بچوں نے مسکراتے ہوئے کہا: "تھینک یو سی ایم سر!” ۔