ہاردیک پانڈیا 14 فروری کو دوبارہ شادی کریں گے

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی شادی کی تقریب 13 فروری سے شروع ہوگی اور 16 فروری تک جاری رہے گی۔ ایک سفید فام شادی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ شادی سے پہلے ہلدی‘ مہندی اور سنگیت جیسی تقریبات بہت دھوم دھام سے منعقد کی جائیں گی۔

بڑودہ: ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہاردیک پانڈیا نے خفیہ طورپر شادی کی تھی کیونکہ شادی سے قبل ہی ان کی ساتھی اور ماڈل نتاشا کے حاملہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب ایک بار پھر ہاردیک پانڈیا شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اس تقریب میں ان کا بیٹا بھی شریک ہوگا۔ یہ ایک سفید فام شادی ہوگی جو برطانیہ میں ٹرینڈ کررہی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق ہاردیک پانڈیا اور نتاشا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شادی کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے انہوں نے عدالت میں شادی کی تھی۔ اس کے بعد سے پانڈیا عظیم الشان پیمانے پر شادی کرنا چاہتے تھے۔

ہاردیک پانڈیا اور نتاشا کی شادی کی تقریب 13 فروری سے شروع ہوگی اور 16 فروری تک جاری رہے گی۔ ایک سفید فام شادی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ شادی سے پہلے ہلدی‘ مہندی اور سنگیت جیسی تقریبات بہت دھوم دھام سے منعقد کی جائیں گی۔

 ذرائع نے بتایاکہ اس سفید فام شادی کی تقریب کی تیاریاں گذشتہ سال نومبر سے ہی شروع کردی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ 31 سالہ ہاردیک اور 30 سالہ نتاشا نے 31 مئی 2020 کو اپنی شادی کا اعلان کیاتھا جس کے بعد جولائی 2020 میں ہاردیک پہلے بچے کے باپ بنے تھے۔