مشرق وسطیٰ
بائیڈن نے غزہ پٹی میں انسانی امداد جاری رکھنے پر زور دیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں غزہ پٹی میں انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں غزہ پٹی میں انسانی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر بائیڈن نے آج پہلے غزہ سے دو اضافی یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا اور امریکیوں سمیت حماس کے ہاتھوں تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر نے غزہ کو فوری طور پر درکار انسانی امداد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ مسٹر بائیڈن نے مسٹر نتن یاہو کو اسرائیل کے لیے واشنگٹن کی حمایت اور جاری علاقائی کوششوں کے بارے میں جانکاری دی۔