تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا بڑا اقدام۔اب بس، میٹرو، مندر اور سیاحتی مقامات کے ٹکٹ ایک ہی ایپ می ٹکٹ پر دستیاب

تلنگانہ کے محکمہ برائے الکٹرانکس سروس ڈیلیوری نے اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر نہ صرف سفر کے ٹکٹ بلکہ ریاست کے مشہور سیاحتی مقامات اور مندروں کے درشن کے ٹکٹ بھی بک کیے جا سکتے ہیں۔ خاص طور پر سنکرانتی کے تہوار پر گھر جانے والوں اور چھٹیاں گزارنے کے لئے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لئے یہ ایپ انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے عوام کی سہولت اور وقت کی بچت کے لئے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم می ٹکٹ ایپ متعارف کرایا ہے۔ اب تک مسافروں کو آر ٹی سی بسوں کے لئے ایک ویب سائٹ، میٹرو کے لئے الگ ایپ اور مندروں یا سیاحتی مقامات کے لئے مختلف پورٹلس کا استعمال کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس نئی ایپ کے ذریعہ تمام خدمات ایک ہی جگہ فراہم کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ

تلنگانہ کے محکمہ برائے الکٹرانکس سروس ڈیلیوری نے اس ایپ کو ڈیزائن کیا ہے۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر نہ صرف سفر کے ٹکٹ بلکہ ریاست کے مشہور سیاحتی مقامات اور مندروں کے درشن کے ٹکٹ بھی بک کیے جا سکتے ہیں۔ خاص طور پر سنکرانتی کے تہوار پر گھر جانے والوں اور چھٹیاں گزارنے کے لئے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لئے یہ ایپ انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔

گوگل پلے اسٹور پر جا کرمی ٹکٹ سرچ کریں اور تلنگانہ حکومت کے لوگو والی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اپنا موبائل نمبر درج کریں اور موصول ہونے والے اوٹی پی کے ذریعہ لاگ ان کریں۔ اسکرین پر موجود بس، میٹرو، ٹیمپل یا ٹورسٹ پلیس کے آپشن میں سے اپنی ضرورت کا انتخاب کریں۔ ٹکٹ کی رقم آن لائن ادا کریں۔ بکنگ مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایک کیو آرکوڈ والا ٹکٹ ملے گا جسے دکھا کر آپ اپنی بکنگ کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی افرادکو اب بھی اس ایپ کے بارے میں علم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ انفرادی ایپس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس ایک ہی پلیٹ فارم کے استعمال سے عوامی خدمات مزید آسان اور شفاف ہو جائیں گی۔