تلنگانہ

گروپ 2 میرٹ لسٹ کیس میں بڑا موڑ،تلنگانہ ہائی کورٹ کی ڈیویژن نے واحد بنچ کے فیصلہ کو معطل کر دیا

آج اس معاملہ پر دوبارہ سماعت کرتے ہوئے ڈویژن بنچ نے واحد بنچ کے اُس فیصلہ کو معطل کر دیا جس میں میرٹ لسٹ کو غلط/کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اس کیس کی آئندہ سماعت 6ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ میں دس سال قبل منعقدہ گروپ 2 امتحانات کی میرٹ لسٹ سے متعلق ایک معاملہ میں جمعرات کو ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


میرٹ لسٹ کو واحد بنچ کی جانب سے منسوخ کئے جانے کے بعد، حال ہی میں درخواست گزاروں نے انصاف کی فراہمی کے لئے ڈویژن بنچ کارخ کیاتھا۔

آج اس معاملہ پر دوبارہ سماعت کرتے ہوئے ڈویژن بنچ نے واحد بنچ کے اُس فیصلہ کو معطل کر دیا جس میں میرٹ لسٹ کو غلط/کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے اس کیس کی آئندہ سماعت 6ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

اس سے قبل واحد بنچ کی سماعت کے دوران جسٹس ناگیش بھیما پاکا نے شدید ریمارکس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے اور اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے۔


انہوں نے ان جوابی پرچوں کی جانچ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا جن میں ”وائٹنر” یا ”درستگی” کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ جاننے کے باوجود کہ جوابی پرچوں کے ساتھ الٹ پھیر کی گئی ہے، ان کی جانچ کرنا غیر قانونی ہے۔ واحد بنچ نے حکم دیا تھا کہ تکنیکی کمیٹی کی سفارش کے مطابق پرچوں کی دوبارہ جانچ کی جائے اور امیدواروں کی اہلیت کی فہرست شروع سے دوبارہ تیار کی جائے، اور یہ عمل 8 ہفتوں کے اندر مکمل کیا جائے تاہم واحد بنچ کے اس فیصلہ کو ڈویژن بنچ کی جانب سے معطل کرنا ایک دلچسپ موڑ بن گیا ہے۔