حیدرآباد

تالاب کی بحالی، حیدرا کی ستائش، چہل قدمی کرنے والوں نے ریلی نکالی

ان افراد نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اس تالاب کی طرف آنا بھی مشکل تھا، اور شدید بدبو کی وجہ سے یہاں سانس لینا بھی دشوار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرا کی جانب سے اس تالاب کی ترقی کے بعد اب یہاں کا ماحول خوشگوار اور فرحت بخش ہو گیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں نلہ چیرو تالاب کے قریب چہل قدمی کرنے والوں نے آج صبح ایک ریلی منعقد کی اور حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈایسیٹ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) کے شاندار کام کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
حقوق العباد کی ادائیگی—صالح اور خوبصورت معاشرے کی بنیاد
جامعتہُ المؤمنات مغلپورہ حیدرآباد کے اسلامی کیلنڈر 2026 کی رسمِ اجرا
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

ان افراد نے کہا کہ ایک وقت تھا جب اس تالاب کی طرف آنا بھی مشکل تھا، اور شدید بدبو کی وجہ سے یہاں سانس لینا بھی دشوار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرا کی جانب سے اس تالاب کی ترقی کے بعد اب یہاں کا ماحول خوشگوار اور فرحت بخش ہو گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ حیدرانے دکھایا کہ تالاب کی ترقی اور بحالی کیا ہوتی ہے۔ تالاب کے چاروں طرف واکنگ ٹریک بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط پشتے کی تعمیر کی گئی ہے، جو اب ان کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر رہی ہے۔


ان افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واکنگ ٹریک کے علاوہ یہاں اوپن جم اور بیڈمنٹن (شٹل) کورٹس بھی قائم کئے جائیں۔ انہوں نے چلڈرن پلے ایریا اور بیٹھنے کے لئے مناسب انتظامات کرنے کی بھی درخواست کی۔


چہل قدمی کرنے والوں نے تالاب کے قریب ریلی نکال کر ریاستی حکومت اور حیدراکا شکریہ ادا کیا۔