جرائم و حادثات

بہار: سارن میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے60سالہ شخص کی موت

اہل خانہ اسے زخمی حالت میں علاج کے لیے قریبی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

چھپرا: بہار میں ضلع سارن کے دریا پور تھانہ علاقہ میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک

پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ بیلہ محمد پور گاؤں کا رہنے والا رامائن مہتو (60) بکریاں چرانے کھیتوں میں جا رہا تھا۔ اس دوران ایک بے قابو موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

اہل خانہ اسے زخمی حالت میں علاج کے لیے قریبی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔