سوشیل میڈیا

بہار بورڈ امتحانات: برسرعام نقل نویسی کا ویڈیو وائرل

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کیمرے میں رنگے ہاتھوں قید ہوگئے ہیں۔ سنت کبیر کالج، سمستی پور، بہار کے امیدوار اپنے امتحانی مرکز میں بدعنوانی میں ملوث دیکھے جاسکتے ہیں۔

سمستی پور: ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بہار بورڈ کے امتحانات میں شریک طلباء کو برسرعام نقل نویسی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کیمرے میں رنگے ہاتھوں قید ہوگئے ہیں۔ سنت کبیر کالج، سمستی پور، بہار کے امیدوار اپنے امتحانی مرکز میں بدعنوانی میں ملوث دیکھے جاسکتے ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی بھی نہیں ہے جبکہ طلباء کے رشتہ داروں اور دوستوں کو گیٹ کے باہر سے جوابات اندر لاکر امیدواروں کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران موبائل فون کا کھلے عام استعمال دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی فوٹیج میں بہت سے لوگ امتحانی ہال کی ریلنگ کے ساتھ کھڑے ہیں اور طلباء کو جوابات دینے میں مدد کر رہے ہیں۔

امتحانات کے دوران نقل کرنے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کے ایسے واقعات بہار کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے۔

یہ ریاست مبینہ طور پر امتحانات کے دوران ناقص تعلیمی ضابطہ اخلاق اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقل کے واقعات کی وجہ سے بدنام ہے۔

سال2015 میں ایک امتحانی مرکز کے تعلق سے اسی طرح کی اطلاع ملی تھی۔ ذیل میں منسلک تصاویر بہار کے تعلیمی اداروں کی چونکا دینے والی حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں۔

سال2015 میں مارچ کے امتحانات کے دوران پٹنہ سے 60 کلومیٹر دور مہنار گاؤں میں ودیا نکیتن اسکول کی دیواروں پر افراد خاندان اور دوستوں کو چڑھتے ہوئے فلمایا گیا تھا۔

وہ ایس ایس سی کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو چٹس پاس کرنے کے لئے دیواریں چڑھ رہے تھے اور کھڑکیوں سے سوالات کے جوابات سربراہ کررہے تھے۔

a3w
a3w