مہاراشٹرا

سلمان خان کے بعد اب جتیندر اوہاڑ کو بشنوئی گینگ کی دھمکی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بعد بشنوئی گینگ نے پیر کے دن این سی پی شردچندر پوار کے جنرل سکریٹری اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ کو نشانہ بنایا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بعد بشنوئی گینگ نے پیر کے دن این سی پی شردچندر پوار کے جنرل سکریٹری اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا
سلمان خان کو دھمکی آمیز میل، جودھپور کا ایک شخص حراست میں

اوہاڑ کو آسٹریلیا سے ایک فون کال آئی۔ فون کرنے والے نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا آدمی بتایا اور جبری وصولی کے طورپر بڑی رقم کی مانگ کی۔

اوہاڑ کے پرسنل موبائل نمبر پر دوپہر 1:30 بجے کے آس پاس فون کال پر خبردار کیا گیا کہ پیسہ نہ ملا تو تمہارا حشر سلمان خان جیسا ہوگا۔

اوہاڑ نے کہا کہ وہ تھانے پولیس کو اس سلسلہ میں لکھیں گے۔ بشنوئی گینگ نے این سی پی۔ ایس پی قائد کو یہ دھمکی سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعہ کے 8 دن بعد دی۔

a3w
a3w