سوشیل میڈیاکھیل

سیلفی لینے سے انکار، کرکٹر پرتھوی شاہ پر مداحوں کا حملہ ( ویڈیو وائرل)

پولیس کے مطابق واقعہ سہارا اسٹار ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ پرتھوی شاہ اور اُن کے دوست رات کے کھانے کیلئے ایک ریسٹورنٹ گئے۔ اس دوران کرکٹر کا ایک پرستار اور ایک خاتون مداح ان کی میز کے قریب آگئے۔ خاتون مداح نے کرکٹر کے ساتھ سیلفی لینا شروع کردی۔

ممبئی: ممبئی میں ٹیم انڈیا کے کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملہ ہوا ہے۔ پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق سیلفی لینے سے انکار کرنے پر کچھ شائقین مشتعل ہوگئے اور کرکٹر کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
نانا پاٹیکر آپے سے باہر، مداح کو طمانچہ رسید کردیا (ویڈیو)
ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر
پجارا صرف بیاٹ نہیں بلکہ ترنگا لیکر میدان میں اترتے ہیں: گواسکر
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد

اس دوران پرتھوی شاہ اپنے دوست کے ساتھ کار میں بیٹھے ہوئے تھے تب کچھ لوگ وہاں آئے اور اُن کے ساتھ سیلفی لینے کو کہا۔ پرتھوی شاہ کے انکار پر اُن کی کار پر بیس بال کے بلے سے حملہ کردیا گیا۔ شائقین نے کرکٹر کی گاڑی کی ونڈشیلڈ توڑدی اور 50 ہزار روپئے کا مطالبہ بھی کیا۔

پولیس نے اس معاملہ میں 8 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان میں سے 2 شوبھت ٹھاکر اور ثنا عرف سپنا گل کی شناخت کی گئی ہے ۔ باقی 6 افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔ دونوں نے الزامات کی تردید کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ پرتھوی شاہ نے ان پر پہلے حملہ کیا تھا۔

اس معاملہ میں ملزم ثنا عرف سپنا گل کے وکیل علی کاشف خان کا کہنا ہے کہ لڑائی سپنا نے نہیں بلکہ پرتھوی شاہ نے کی تھی۔ لڑائی کی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتھوی کے ہاتھ میں لاٹھی ہے۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکل سپنا کو اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں بٹھاکر رکھا گیا ہے۔ اُسے علاج کیلئے بھی جانے نہیں دیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سہارا اسٹار ہوٹل کے قریب پیش آیا۔ پرتھوی شاہ اور اُن کے دوست رات کے کھانے کیلئے ایک ریسٹورنٹ گئے۔ اس دوران کرکٹر کا ایک پرستار اور ایک خاتون مداح ان کی میز کے قریب آگئے۔ خاتون مداح نے کرکٹر کے ساتھ سیلفی لینا شروع کردی۔

کچھ تصاویر اور ویڈیوز لینے کے بعد بھی جب وہ ایسا کرنے سے باز نہ آئے تو کرکٹر نے ریسٹورنٹ کے مالک کو فون کیا اور مداحوں کو ہٹانے کو کہا۔ ریسٹورنٹ کے منیجر نے مداحوں کو وہاں سے ہٹادیا لیکن اس سے ناراض دونوں شائقین ریسٹورنٹ کے باہر پرتھوی کا انتظار کرنے لگے۔

ملزمین نے کرکٹر کی گاڑی کو بیس بال کے بلوں سے گھیرلیا۔ جب ایک سگنل پر گاڑی رکی تو انہوں نے اس کی ونڈ شیلڈ توڑدی۔ مداحوں نے پرتھوی کے دوست سے 50 ہزار روپئے کا مطالبہ بھی کیا۔ معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ شائقین اور کرکٹر کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بعد میں اوشیوارا پولیس نے پرتھوی کو دوسری کار میں گھر بھیج دیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ثنا عرف سپنا گل اور شوبھت ٹھاکر سمیت کل 8 ملزم بتائے گئے ہیں۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔