شمالی بھارت

بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان

بہار میں انڈیا بلاک نے اتوار کے دن 4نشستوں پر ضمنی اسمبلی الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ان میں 3 نشستیں اس کے ارکان اسمبلی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

پٹنہ (پی ٹی آئی) بہار میں انڈیا بلاک نے اتوار کے دن 4نشستوں پر ضمنی اسمبلی الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ان میں 3 نشستیں اس کے ارکان اسمبلی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
بی جے پی کی جیت کے سلسلہ پر روک لگانا ضروری:بدر الدین اجمل
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

صدر پردیش کانگریس اکھلیش پرساد سنگھ، ان کے آر جے ڈی کے ہم منصب جگدانند سنگھ اور سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم قائدین کی پریس کانفرنس میں یہ اعلان ہوا۔

رام گڑھ، بیلاگنج اور امام گنج سے آر جے ڈی الیکشن لڑے گی، جبکہ سی پی آئی ایم ایل تراڑی کی نشست برقرار رکھنا چاہے گی۔ رام گڑھ سے آر جے ڈی کے اجیت سنگھ میدا ن اترے گے جو جگدانندسنگھ کے بیٹے ہیں۔

بیلاگنج سے آر جے ڈی کے وشواناتھ کمار سنگھ پہلی مرتبہ میدان میں اتریں گے۔ اس نشست سے ان کے والد سریندر پرتاپ یادو رکن اسمبلی تھے، جو اب جہاں آبادکے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

امام گنج سے آر جے ڈی نے روشن مانجھی کو ٹکٹ دیا ہے۔ تراڑی سے سی پی آئی ایم ایل نے راجو یادو کو میدان میں اتارا ہے۔