یوروپ

مودی نے روس میں 2 نئے ہندوستانی قونصل خانے کھولنے کا اعلان کیا

وزیر اعظم نے کہا، "جب دنیا کے لوگ ہندوستان آتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ 'ہندوستان بدل رہا ہے۔' وہ ہندوستان کی تبدیلی، ہندوستان کی تعمیر نو کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

ماسکو: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو روس میں کازان اور یکاترین برگ میں دو نئے ہندوستانی قونصل خانے کھولنے کا اعلان کیا، نیزدو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے دوطرفہ شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کے اچھے کام کے لیے صدرولادیمیر پوتن کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
شکست کے بعد بھی مثبت رویہ رکھنا ضروری : اکشرپٹیل
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

مودی نے آج روسی دارالحکومت ماسکو کے کارلٹن ہوٹل میں ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”گزشتہ 10 برسوں میں یہ روس کا میرا چھٹا دورہ ہے اور دونوں رہنما گزشتہ ایک دہائی میں 17 بار مل چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہندوستان اور روس کے درمیان تعلقات پر صدر پوتن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے تک اس شراکت داری کو مضبوط بنانے میں بہت اچھا کام کیا ہے۔

مودی نے کہا، "ہندوستان اور روس کے تعلقات ہمیشہ گرمجوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ نشان زد رہے ہیں اور وہ باہمی اعتماد اور باہمی احترام کی مضبوط بنیاد پر مبنی ہیں۔ ہر ہندوستانی کے لیے روس کا نام ہندوستان کے ایک سدا بہار دوست، ایک قابل اعتماد دوست کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 میں ہندوستان اور روس کی دوستی میں صدر پوتن کے کردار کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مسٹر پوتن نے اپنی قیادت کی گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس شراکت داری کی بنیاد کو مزید مضبوط کرنے میں بہت اچھا کام کیا ہے۔”

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے ہندوستان کازان اور یکاترنبرگ میں دو نئے قونصل خانے کھولے گا۔ پرتپاک استقبال کے لیے ہندوستانی تارکین وطن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ’’میں یہاں اکیلا نہیں آیا ہوں۔ میں ہندوستان کی مٹی کی خوشبو اپنے ساتھ لایا ہوں۔ میں اپنے ساتھ 140 کروڑ ہم وطنوں کی محبت لے کر آیا ہوں۔

اپنی انتخابی جیت پر مسٹر مودی نے کہا کہ مجھے تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائے ایک مہینہ ہو گیا ہے اور میں نے حلف لیا ہے کہ اس بار میں اس سے تین گنا زیادہ طاقت اور تین گنا زیادہ رفتار سے کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد اپنی تیسری مدت کارمیں ہندوستان کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانا ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پچھلے 10 سالوں میں ملک میں ترقی کی رفتار دیکھ کر دنیا حیران ہے۔

وزیر اعظم نے کہا، "جب دنیا کے لوگ ہندوستان آتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ‘ہندوستان بدل رہا ہے۔’ وہ ہندوستان کی تبدیلی، ہندوستان کی تعمیر نو کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

 آج 140 کروڑ ہندوستانی ہر میدان میں لیڈر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت معیشت کو کووڈ بحران سے کامیابی کے ساتھ نکالنے میں کامیاب رہی ہے اور ہندوستانی معیشت دنیا کی مضبوط ترین معیشتوں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت پر وزیر اعظم نے کہا، "آج کا کھلاڑی، آج کا نوجوان ہندوستان آخری گیند اور آخری لمحے تک ہمت نہیں ہارتا، جو ہارماننے کے لئے تیار نہیں ہوتا جیت ان کے قدم چومتی ہے۔ اس سے دنیا کو ہمارے ملک کی صلاحیت کا احساس ہوتا ہے… اس سے دنیا کو یقین ہوتا ہے کہ ‘ہندوستان بدل رہا ہے’۔”

ہندوستانی تارکین وطن کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان اور روس عالمی خوشحالی کو نئی توانائی دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

 یہاں موجود آپ سبھی ہندوستان اور روس کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ نے اپنی محنت اور ایمانداری سے روسی معاشرے میں اعتماد پیدا کیا ہے اور اپنا حصہ ڈالا ہے۔”