شمالی بھارت
بہار: فل پروف سیکورٹی کے درمیان پانچویں مرحلے کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کی صبح سات بجے بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور (محفوظ) میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

پٹنہ: لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں پیر کی صبح سات بجے بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور (محفوظ) میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔
انتخابی دفتر کے مطابق سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور ( محفوظ) پارلیمانی حلقوں میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کے اس مرحلے میں 49 لاکھ 99 ہزار 627 مرد، 45 لاکھ 11 ہزار 259 خواتین اور 300 تیسری جنس کے ووٹر سمیت کل 95 لاکھ 11 ہزار 186 ووٹر 9436 بوتھوں پر ووٹ ڈال کر چھ خاتون اور 74 مرد سمیت کل 80 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔