شمالی بھارت

بہار کی مسلم کمیونٹی میں اب بھی بہت پسماندگی زیادہ ہے: پرشانت کشور

جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے کہا کہ بہار کے مسلم سماج میں اب بھی بہت پسماندگی ہے جسے انہیں اپنی محنت اور جدوجہد سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

پٹنہ: جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے کہا کہ بہار کے مسلم سماج میں اب بھی بہت پسماندگی ہے جسے انہیں اپنی محنت اور جدوجہد سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
جنتادل (یو) بی جے پی اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا : پرشانت کشور
”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید

پیر کو دارالحکومت پٹنہ کے حج بھون کے مولانا مظہر الحق اسٹیڈیم میں سابق وزیر منظیر حسن کی صدارت میں منعقدہ "بہار کا سیاسی منظر نامہ اور مسلمان” کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشور نے کہا کہ مسلم کمیونٹی سیاست، روزگار اور تعلیم میں کافی پیچھے چھوٹتی جارہی ہے۔

اس کی سب سے بڑی وجہ ایک مخصوص پارٹی کی بندھوا مزدوری اور کسی بھی لیڈر کے پیروکار بننے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا آپ لالٹین میں تیل بن کر جل رہے ہو اور دوسرا روشنی کا مزہ لے رہا ہے۔

‌ پی کے نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کے لوگ گھبرا کر مجھے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ‘بی’ ٹیم کہہ رہے ہیں۔ میں مہاتما گاندھی کے نظریے کو لے کر گاؤں گاؤں پیدل گھوم رہا ہوں اور میرے جھنڈے پر صرف مہاتما گاندھی کی تصویر ہے۔

کسی کو اس وہم میں رہنے کی ضرورت نہیں ۔ جب تک مسلم نوجوان گاؤں سے لے کر ریاست تک سیاست میں سرگم حصہ نہیں لیتے، تب تک آپ سماج سے کٹتے چلے جائیں گے۔

لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے مسٹر کشور نے کہا کہ آپ اپنے نوجوانوں کو مجھ سے جوڑیں، میں انہیں سیاسی تربیت دوں گا اور اپنے خرچ پر انہیں وارڈ ممبر، پنچایت سمیتی، مکھیا، ضلع پریشد، اسمبلی وغیرہ کے انتخابات میں حصہ لینے کی تربیت دوں گا اور انہیں قابل بناکر اپنے خرچ پر الیکشن لڑاوں گا، جان سوراج کی پالیسی واضح ہے کہ وہ ہر ذات، مذہب اور برادری کے لوگوں کو ان کی آبادی کے مطابق ٹکٹ دیں گے اور اپنے خرچ پر الیکشن لڑائیں گے۔”

a3w
a3w