قومی

بیجو جنتا دل نائب صدر الیکشن ووٹنگ سے دور (ویڈیو)

اوڈیشہ کی اصل اپوزیشن جماعت بیجوجنتادل (بی جے ڈی) نے پیر کے دن اعلان کیا کہ نائب صدر جمہوریہ الیکشن کے دوران اس کے ارکانِ پارلیمنٹ ووٹنگ سے غیرحاضر رہیں گے۔

بھوبنیشور (پی ٹی آئی) اوڈیشہ کی اصل اپوزیشن جماعت بیجوجنتادل (بی جے ڈی) نے پیر کے دن اعلان کیا کہ نائب صدر جمہوریہ الیکشن کے دوران اس کے ارکانِ پارلیمنٹ ووٹنگ سے غیرحاضر رہیں گے۔

سابق چیف منسٹر نوین پٹنائک کی پارٹی نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اور کانگریس زیرقیادت انڈیا بلاک کے ساتھ قومی سطح پر مساوی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپنی پالیسی کے تحت کیا ہے۔

بی جے ڈی رکن پارلیمنٹ سسمیت پاترا نے بھوبنیشور میں میڈیا سے کہا کہ ہمارے پارٹی صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے ارکانِ پارلیمنٹ ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

ہماری ساری توجہ ریاست اور اس کے 4.5 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے۔