تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں 10افراد زخمی

یہ حادثہ ضلع کے مادھوری ریڈی پلی، راجہ نگر میں حیدرآباد۔بنگالوروشاہراہ پراُس وقت پیش آیا جب 7گاڑیوں کا ایک دوسرے سے تصادم ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 10افراد زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے مادھوری ریڈی پلی، راجہ نگر میں حیدرآباد۔بنگالورو شاہراہ پراُس وقت پیش آیا جب 7گاڑیوں کا ایک دوسرے سے تصادم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور جس نے مرمت کئے جانے والے پُل پر انتباہی بورڈ کو نہیں دیکھا، اچانک بریک لگادیا جس کے سبب اس کے پیچھے آنے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ساتھ ساتھ وین اوردیگرجملہ سات گاڑیاں بھی اس وین سے متصادم ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق دس افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

بتایاجاتا ہے کہ تیزرفتاری حادثہ کا سبب ہے۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔