دہلی

جہانگیر پوری فساد کے اصل ملزم تبریزخان کوضمانت منظور

ہنومان جینتی کے موقع پر پیش آئے جہانگیر پوری فسادات کے اصل ملزم کودہلی کی ایک عدالت سے ضمانت منظور ہونے سے دہلی پولیس کو دھکہ لگا۔

نئی دہلی: ہنومان جینتی کے موقع پر پیش آئے جہانگیر پوری فسادات کے اصل ملزم کودہلی کی ایک عدالت سے ضمانت منظور ہونے سے دہلی پولیس کو دھکہ لگا۔

عدالت نے ملزم تبریزخان سے کہاکہ ضمانت کیلئے وہ25ہزار روپے مالیتی مچلکہ داخل کرے۔ خان کی پیروی کرنے والے وکیل ستیہ نارائن شرمانے استدلال پیش کیاکہ مقامی پولیس غلط طریقہ سے اسے اس کیس میں ملوث کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ استغاثہ کے پورے کیس کاانحصار سی سی ٹی وی کے فوٹیج پر ہے اور اس کیس میں تقریباً50ملزم شامل ہیں۔ ٹرائیل عدالت کی کاروائی کیلئے طویل عرصہ درکارہے لہذامہربانی کرکے تبریزخان کو ضمانت پر رہا کیاجائے۔

پولیس نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کیس میں اسے گرفتارکیاگیاہے جس میں 8پولیس ملازمین پر حملہ کیاگیاتھااوریہ اصل ملزم ہے۔

تاہم عدالت نے کہاکہ اسے جیل میں رکھنے سے کوئی مقصدپورا نہیں ہوگالہذا ضمانت منظورکی جاتی ہے۔پولیس کے شعبہ جرائم (کرائم برانچ) نے فساد کے سلسلہ میں تبریزخان کے بشمول37 افراد کے خلاف چارج شیٹ (فرد جرم) داخل کیاہے۔

a3w
a3w