امریکہ و کینیڈا

بل گیٹس دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

بل گیٹس، جن کی مجموعی مالیت اب بھی 107 بلین ڈالرز ہے، رینکنگ میں نمبر 6 سے 9 اور اب 12 پر آ چکے ہیں۔ یہ 1991 کے بعد پہلی بار ہوا ہے کہ وہ دنیا کے دس امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوئے ہیں۔

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اپنی دولت میں مسلسل کمی کے باعث 2023 میں دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ 12ویں نمبر پر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس، جو 1991 سے ہمیشہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل رہے ہیں، اس بار فوربس کی ٹاپ ٹین فہرست سے نکل گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بل گیٹس ’نانا‘ بن گئے
بل گیٹس،ہندوستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ پرامید

فوربس جریدے نے بتایا کہ بل گیٹس کی دولت میں کمی 2021 میں ان کی اہلیہ ملینڈا فرینچ گیٹس سے طلاق کے بعد ادا کی گئی رقم کی وجہ سے ہوئی ہے۔ مزید یہ کہ بل گیٹس اپنے اثاثوں کو سرمایہ کاری کے بجائے فلاحی کاموں میں خرچ کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کی مجموعی دولت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بل گیٹس، جن کی مجموعی مالیت اب بھی 107 بلین ڈالرز ہے، رینکنگ میں نمبر 6 سے 9 اور اب 12 پر آ چکے ہیں۔ یہ 1991 کے بعد پہلی بار ہوا ہے کہ وہ دنیا کے دس امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، طلاق کے بعد ملینڈا فرینچ گیٹس کی دولت 10.3 بلین ڈالر سے بڑھ کر 29 بلین ڈالر ہو گئی ہے، اور وہ ملک کی نویں امیر ترین خاتون بن چکی ہیں۔

بل گیٹس نے ستمبر 2022 میں فوربس کے ایک سمٹ میں اس بات کی پیشن گوئی کی تھی کہ ان کی رینکنگ میں کمی ہو سکتی ہے، اور انہوں نے اس کا سبب فلاحی کاموں میں اپنی بڑھتی ہوئی شمولیت کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی دولت فلاحی کاموں میں لگاتے رہیں گے، یہاں تک کہ وہ ارب پتیوں کی فہرست سے باہر ہو جائیں۔