حیدرآباد

اندراماں امکنہ اور راشن کارڈز پر بنڈی سنجے کا سنسنی خیز تبصرہ

مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے اندراماں مکانات اور راشن کارڈس پر سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اندراماں (اندرا گاندھی) کا نام لیا جائے گا تو مرکزی حکومت ایک بھی مکان منظور نہیں کرے گی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے اندراماں مکانات اور راشن کارڈس پر سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اندراماں (اندرا گاندھی) کا نام لیا جائے گا تو مرکزی حکومت ایک بھی مکان منظور نہیں کرے گی۔

متعلقہ خبریں
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

انہوں نے کہا کہ فنڈز تبھی دیئے جائیں گے جب پردھان منتری آواس یوجنا کا نام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس کی تصاویر دکھائی جا ئے گی تو راشن کارڈس نہیں دیئے جائیں گے۔

سنجے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ سابق چیف منسٹر کے سی آر پر بھی تنقید کی۔ سنجے نے کہا کہ ریونت کے گرو کے سی آر ہیں اور سوال کیا کہ کے سی آر نے تلنگانہ کے لئے کیا کیا؟ اور خود ہی جواب دیا کہ جو جو کے سی آر نے کیا تھا آج ریونت وہی دہرا رہے ہیں۔

ریونت ریڈی کے کام میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ فون ٹیاپنگ کیس کا کیا ہوا؟ کالیشورم کرپشن مسئلہ کہاں گیا، کے سی آر کو جیل میں کیوں نہیں ڈالا جا رہا ہے اور کتنے دن کہا جاتا رہیگا کہ کل گرفتار کر لیا جائے گا؟

فارمولا کار ریس کیس میں کے ٹی آر کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ سرمایہ کاری کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس مسلہ پر ایک وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔