حیدرآباد

حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرطیارہ سے پرندہ ٹکراگیا،مسافرین محفوظ

جے پور سے حیدرآباد پہنچی اس فلائٹ کے پائلٹ کو لینڈنگ کے وقت طیارہ سے پرندہ ٹکرانے کا شبہ ہوا جس پر انہوں نے فوری چوکسی دکھاتے ہوئے طیارہ کو محفوظ طریقے سے رن وے پر اتار لیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس ایئرپورٹ پر جے پور سے آنے والے انڈیگو کے طیارہ (6E 752) کی ساتھ لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی

جے پور سے حیدرآباد پہنچی اس فلائٹ کے پائلٹ کو لینڈنگ کے وقت طیارہ سے پرندہ ٹکرانے کا شبہ ہوا جس پر انہوں نے فوری چوکسی دکھاتے ہوئے طیارہ کو محفوظ طریقے سے رن وے پر اتار لیا۔

لینڈنگ کے بعد پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کو اس بارے میں اطلاع دی اور شکایت درج کروائی۔

ایئرپورٹ حکام اور انجینئرس کی ٹیم نے طیارے کو اپنی تحویل میں لے کر اس کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ پرندہ کے ٹکرانے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر اور عملہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔