Bird lovers of India: پرندوں کا محافظ: ناگپور کے "برڈ مین” کی کہانی (ویڈیو)
ناگپور کے معروف امبازری گارڈن(Ambazari Garden) میں روزانہ صبح ایک شخص پرندوں کو خوراک فراہم کرتا نظر آتا ہے۔ ان کا نام ستپروش وانکھیڈے ہے، جو گزشتہ 22 برسوں سے روزانہ تین گھنٹے پرندوں کو دانا پانی دیتے آ رہے ہیں۔ ان کی یہ محبت بھری خدمت انہیں ناگپور کا "برڈ مین" بنا چکی ہے۔

Bird lovers of India: ممبئی: ناگپور کے معروف امبازری گارڈن(Ambazari Garden) میں روزانہ صبح ایک شخص پرندوں کو خوراک فراہم کرتا نظر آتا ہے۔ ان کا نام ستپروش وانکھیڈے ہے، جو گزشتہ 22 برسوں سے روزانہ تین گھنٹے پرندوں کو دانا پانی دیتے آ رہے ہیں۔ ان کی یہ محبت بھری خدمت انہیں ناگپور کا "برڈ مین” بنا چکی ہے۔
وانکھیڈے پیشہ سے ایک دو پہیہ گاڑیوں کے کاریگر ہیں اور خود کا ایک چھوٹا سا ورکشاپ چلاتے ہیں۔ وہ ہر روز صبح اپنے کندھے پر اناج اور پانی سے بھرا بیگ اٹھائے گارڈن کے مختلف حصوں میں گھومتے ہیں اور وہاں موجود سینکڑوں پرندوں کو خوراک فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احمد آباد کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خوفناک آگ؛ رہائشیوں نے بالکونیوں سے لٹک کر بچائی جان
"پرندے میرے دوست ہیں”(Bird lovers of India)
وانکھیڈے کا کہنا ہے: "میں پرندوں کو اپنا دوست مانتا ہوں۔ میری یہی کوشش ہے کہ قدرت کا تحفظ کیا جائے کیونکہ قدرت ہمیں سب کچھ عطا کرتی ہے۔ آج کے تیز رفتار اور کنکریٹ کے جنگل جیسے شہروں میں باغات اور سبزہ زار بہت اہمیت رکھتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا: "میں یہ کام پچھلے 22 یا 23 سالوں سے کر رہا ہوں۔ جو بھی اچھا کام ہم کرتے ہیں، وہ دلی خوشی دیتا ہے۔ میں جتنا کماتا ہوں، اُس میں اپنے خاندان کا بھی خرچ چلاتا ہوں اور ان پرندوں کا بھی، کیونکہ یہ بھی میرے خاندان کا حصہ ہیں۔”
وانکھیڈے کا یہ مشن ذاتی وسائل پر مبنی ہے اور ان کی قدرت سے محبت اور ماحول کی حفاظت کی خواہش پر مبنی ہے۔ ناگپور میں تیزی سے بڑھتی شہری تعمیرات اور کنکریٹ کی عمارتوں نے پرندوں کے قدرتی خوراک اور پانی کے ذرائع کو محدود کر دیا ہے۔ وانکھیڈے کی یہ کوشش پرندوں کے لیے ایک امید بن چکی ہے۔