آندھراپردیش
سالگرہ کی خوشیاں اچانک ماتم میں بدل گئیں، تین دوستوں کی دردناک موت
آندھرا پردیش کے ضلع انکاپلی میں وارہا دریا میں نہانے اترے تین افراد تیز لہروں میں بہہ گئے، تینوں کی لاشیں برآمد۔
پینو گولو (آندھراپردیش) (پی ٹی آئی) اے پی کے ضلع انکاپلی کے مقام پینو گولو گرونی کے قریب وارہا دریا میں 3 افراد نہانے کے دوران طاقتور موجوں کی وجہ بہہ گئے‘ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔
پولیس نے بتایا کہ تقریبا 10 افراد پینوگولو کے قریب سالگرہ منانے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ دوستوں میں سے کسی ایک کی سالگرہ تھی۔ دوستوں کے گروپ میں 4 ارکان نہانے کے لئے دریا میں اترے اور پانی کی تیز نہروں کی زد میں آگئے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ افراد تیرنے کے قابل نہیں تھے کہ پانی میں بہہ گئے۔ ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے نمائندہ کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ بات بتائی۔
پولیس نے بتایا کہ مہلوکین میں 17 سالہ لڑکا اور دو مرد شامل ہیں جس کی عمریں 18 اور 24 سال ہیں۔ آج لاش برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔