دہلی

بی جے پی اورآر ایس آر ایس بزدل ہیں: کھرگے

کھرگے نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور یہ ماحول ان لوگوں نے پیدا کیا ہے جنہوں نے خوف کے مارے خود انگریزوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، اس لئے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوف کی وجہ سے ہی انہوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا تھا اور اب ان کی حکومت پچھلے 10 سالوں سے اقتدار میں ہے وہ ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

کھڑگے نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور یہ ماحول ان لوگوں نے پیدا کیا ہے جنہوں نے خوف کے مارے خود انگریزوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، اس لئے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔

کھرگے نے کہاکہ ‘کانگریس پارٹی مودی، بی جے پی-آر ایس ایس سے نہیں ڈرتی۔ بی جے پی آر ایس ایس بزدل ہیں۔ یہ لوگ ڈر کے مارے انگریزوں کے ساتھ کام کرتے تھے، یہ لوگ ڈر کے مارے معافی نامہ لکھتے تھے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس پچھلے دس سالوں سے ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ اگر آر ایس ایس کی حکومت کو نہ روکا گیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔