شمالی بھارت
انڈیا کے بجائے بھارت کے استعمال کو اندور میئران کونسل کی منظوری
بھارگوا نے کہا کہ ملک کا نام انڈیا رکھنا‘ انگریزوں کی دین تھا جبکہ ملک کو بھارت کہنے سے اس کے مالا مال تاریخی وثقافتی ورثہ کا اظہارہوتا ہے۔
اندور: مدھیہ پردیش میں اندور کی مئیر ان کونسل نے جمعہ کے دن اپنی میٹنگ میں اپنی تقاریب اور مراسلت میں انڈیا کوہٹا کربھارت کے استعمال کی تجویز کومنظوری دے دی۔
میئر کوشیامترابھارگوا کی منظورہ تجویز اب اندور میونسپل کارپوریشن کے 85 رکنی ایوان میں جائے گی جس کا اجلاس آئندہ ماہ منعقد ہونے کا امکان ہے۔ بھارگوا نے کہا کہ ملک کا نام انڈیا رکھنا‘ انگریزوں کی دین تھا جبکہ ملک کو بھارت کہنے سے اس کے مالا مال تاریخی وثقافتی ورثہ کا اظہارہوتا ہے۔