حیدرآباد
ٹرینڈنگ

شوبھا یاترا میں بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مسجد کے سامنے شرانگیزی (ویڈیو وائرل)

مادھوی لتا نے مسجد کو دیکھ کر اپنے دونوں ہاتھوں سے تیر کمان چلانے لگیں۔ جیسے ہی مادھوی لتا نے اس اشتعال انگیز کارنامہ انجام دیا تو یاترا میں شامل سنگھیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

حیدرآباد: چہارشنبہ کو رام نومی کے موقع پرحیدرآباد کے مختلف علاقوں میں زعفرانی تنظیموں نے شوبھا یاترا نکالی۔ اس موقع پر حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کی بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے بھی شوبھا یاترا میں شرکت کی۔ یاترا کے دوران مادھوی لتا ایک اوپن گاڑی میں سوار دیکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
مادھوی لتا کو وائی پلس زمرہ کی سیکوریٹی، بی جے پی میں ایک گرما گرم موضوع بحث
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

مادھوی لتا کی یاترا جب بیگم بازار کے سدی عنبر کے پاس پہنچی تو مادھوی لتا کی اشتعال انگیزی جاگ اُٹھی۔ مادھوی لتا نے مسجد کو دیکھ کر اپنے دونوں ہاتھوں سے تیر کمان چلانے لگیں۔ جیسے ہی مادھوی لتا نے اس اشتعال انگیز کارنامہ انجام دیا تو یاترا میں شامل سنگھیوں نے جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

مادھوی لتا کے اس شر انگیزی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ بی جےپی امیدوار کی اس اوچھی حرکت پر صارفین بھی تنقید کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مادھوی لتا پبلک میں اپنا نام بنانے کیلئے ملعون راجہ سنگھ جیسے اشتعال انگیز نعرے اور اپنے منہ سے مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا ہے۔