تلنگانہ

حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

لوک سبھا انتخابات کے عنقریب آمد کے پیش نظر بی جے پی خاص طور پر شہروں، قصبوں اور مقامات کے نام کی تبدیلی کی سیاست کررہی ہے۔

حیدر آباد: لوک سبھا انتخابات کے عنقریب آمد کے پیش نظر بی جے پی خاص طور پر شہروں، قصبوں اور مقامات کے نام کی تبدیلی کی سیاست کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
حیدرآباد کو بھاگیہ نگر سے موسوم کرنے کاوعدہ، کشن ریڈی کی زہر افشانی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
سٹی پولیس کے رویہ پر مادھوی لتا کی ناراضگی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

جب سے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لئے ’ٹی ایس‘ کے بجائے ’ٹی جی‘ میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ اس وقت سے بی جے پی تلنگانہ میں ناموں کی تبدیلی کے لئے میدان میں کود پڑی ہے۔

زعفرانی پارٹی کے لوک سبھا حیدر آباد کی اُمیدوار کوم پیلا مادھوی لتا نے نہایت سرگرمی سے حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے کے لئے مہم چلا رہی ہیں۔

اپنی مہم کے دوران مادھوی لتا نے کہا کہ ”حیدر آباد کو نظام کی بہو بھاگ متی کے نام پر بھاگیہ نگر کہا جاتا تھا۔ ماضی میں کہا کہ حیدر آباد کو نظام کی بہو کے نام پر تبدیل کرنے کی آخر کیا غلط ہے؟“۔

انہوں نے کہا کہ صرف حیدر آباد ہی نہیں بلکہ بی جے پی تلنگانہ کے کئی اہم مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے کے لئے سرگرمی سے مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ اسمبلی اجلاس میں نظام آباد اربن بی جے پی ایم ایل اے دھنپال سوریا نارائنا نے تلنگانہ حکومت سے نظام آباد کو ’اندورو‘ عادل آباد کو ’ایڈولاپورم‘ ورنگل کو ’اوروگلو‘ اور کریم نگر ’کریم پورم‘ میں تبدیل کرنے تجویز پیش کی تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بی جے پی نے ناموں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، زعفرانی پارٹی کے چند اہم قائدین جیسے گوشہ محل راجہ سنگھ، نظام آباد رکن پارلیمنٹ دھرما پوری اروند، مرکزی وزیر کشن ریڈی و دیگر سینئر قائدین نے حیدر آباد اور تلنگانہ کے کئی دیگر مقامات کے ناموں کی تبدیلی کی حمایت کی۔

a3w
a3w