تلنگانہ

وزیر اعظم مودی کا دورہ تلنگانہ

وزیر اعظم نریند ر مودی کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول کو قطعیت دے دی گئی وہ2/ اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ دورہ میں محبوب نگر بھی شامل رہے گا۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریند ر مودی کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول کو قطعیت دے دی گئی وہ2/ اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ دورہ میں محبوب نگر بھی شامل رہے گا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

سابق میں بی جے پی ہائی کمان نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر پارلیمانی حلقہ میں پارٹی کے تین اہم قائدین دورہ کریں گے۔

اسی سلسلہ کے تحت حلقہ پارلیمنٹ ناگر کرنول کا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور حلقہ پارلیمنٹ چیوڑلہ اور کھمم کا مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دورہ کیا تھا۔

اب ورنگل میں منعقدشدنی جلسہ عام میں شرکت کے لئے مودی تلنگانہ آرہے ہیں۔

پہلے بتایا گیا تھا کہ مودی 29 دستمبر کو نظام آباد آئیں گے تاہم مصروف شیڈول کی وجہ سے مودی تین دن تا خیر سے تلنگانہ آئیں گے۔ ابھی یہ طئے نہیں پایاکہ مودی سرکاری پروگرامس میں حصہ لیں گے یا صرف پارٹی پروگرامس تک محدود رہیں گے۔

a3w
a3w