شمال مشرق

بی جے پی۔ آر ایس ایس کی ناانصافی کے خلاف ہے کانگریس کی نیائے یاترا: راہول گاندھی

یاترا کے تیسرے دن منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی دیگر کے تئیں نفرت بڑھ رہی ہے کیونکہ چنیدہ لوگوں کو فائدہ دیا جا رہا ہے اور لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

کوہیما، موکوکچوانگ، ناگالینڈ: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت میں ملک کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، اس لیے وہ لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے ’ بھارت جوڑو نیائے یاترا شروع کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

 آج یاترا کے تیسرے دن منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی دیگر کے تئیں نفرت بڑھ رہی ہے کیونکہ چنیدہ لوگوں کو فائدہ دیا جا رہا ہے اور لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ نکالی تھی جو کامیاب رہی اور اب عوام کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے بھارت جوڑو نیائے یاترا نکالی گئی ہے۔

گاندھی نے ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کو ایک نظریاتی یاترا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ یاترا ایک نظریہ کے ذریعہ کی جارہی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ناانصافی کے خلاف ہے اور ان کی یاترا کا مقصد اس یاترا کے ذریعے لوگوں کو انصاف فراہم کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھارت جوڑو یاترا کو بھی پہلے کی بھارت جوڑو یاترا کی طرح پیدل پورا کرنا چاہتے تھے، لیکن انتخابات سامنے ہیں اور وقت کی دقت ہے، اس لیے یہ یاترا ایک ہائبرڈ یاترا ہوگی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے منی پور سے یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس ریاست کے لوگ مشکل میں ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ منی پور نہیں آ رہے ہیں۔ منی پور کے لوگ کس حالت میں ہیں ان کے اس درد کو انہوں نے لوگوں سے مل کر محسوس کیا۔

ناگالینڈ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہاں کے مختلف گروپوں کے نمائندوں کے لیڈروں نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ 9 سال قبل مرکزی حکومت نے جس ناگا امن معاہدے پر دستخط کئے تھے اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔