مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 25 اکتوبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 25 اکتوبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1296 ۔ سنت گیانیشور کا انتقال ہوا۔

1711 ۔ اٹلی کے قدیم تاریخی شہرپامپی اور ہرکولینم کے باقیات کی دریافت ہوئی۔

1760۔ جارج سوئم برطانیہ کے بادشاہ بنے۔

1812 ۔ جنگ کے دوران امریکہ فریگیٹ یونائٹیڈ اسٹیٹ نے برطانوی جہاز میسیڈونیا پر قبضہ کیا۔

1870 ۔امریکہ میں پہلی مرتبہ پوسٹ کارڈ کا استعمال ہوا۔

1881 ۔ اسپین کے مشہور مصور پابلو پکاسو کی پیدائش ہوائی۔

1900۔ برطانیہ نے ٹرانسوال پر قبضہ کیا۔

1917 ۔ بالشیوک (کمیونسٹ) بلادیمیر ایلچ لینن نے روس کے اقتدار پر قبضہ کیا ۔

1924 ۔ انگریزوں نے سبھاش چندر بوس کو گرفتار کرکے دو سال کے لئے جیل بھیجا۔

1940 ۔ بنجامن او ڈیوس، امریکی افواج کے پہلے افریقی ۔ امریکی جنرل بنے۔

1945 ۔ جاپان کی اتحادی افواج کے سامنے خودسپردگی کرنے کے بعد چانگ کائی شیک نے تائیوان کو اپنے کنٹرول میں لیا۔

1951 ۔ ہندستان کے پہلے عام انتخابات کا آغاز ہوا۔

1 9 55 ۔ گھریلو استعمال کے لئے مائیکروویو کی فروخت سب سے پہلے ٹپن نامی کمپنی نے شروع کی۔

1960 ۔ نیویارک میں پہلی الیکٹرانک کلائی گھڑی مارکیٹ میں آئی۔

1962۔ یوگینڈا اقوام متحدہ کا رکن بنا۔

1962۔ جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کی پالیسی کے سخت مخالف نیلسن منڈیلا کو پانچ برس کی سزا ہوئی۔

1971۔ ہندستان میں سائنس و تکنالوجی کی قومی کمیٹی کا قیام عمل میں آیا۔

1971۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں تائیوان کو چین میں شامل کرنے کے لئے ووٹنگ ہوئی۔

1980 ۔ اردو زبان کے مشہور مصنف اور شاعر ساحر لدھیانوی کا انتقال ہوا۔

1990 ۔ میگھالیہ کے پہلے وزیر اعلی کیپٹن سنگما کا انتقال ہوا۔

1995 ۔ اس وقت کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ اقوام متحدہ کے 50 ویں سالگرہ کے اجلاس سے مخاطب ہوئے۔

2000 ۔ خلائی گاڑی ڈسکوری تیرہ دن کی مہم کے بعد بحفاظت زمین پر واپس لوٹی۔

2001 ۔ مائیکروسافٹ نے نئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ایکس پی ریلیز کیا۔

2004۔ کیوبا کے صدر فیدل کاسٹرو نے امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی لگادی۔

2005 ۔ ہندی کےمشہورمصنف نرمل ورما انتقال ہوا۔

2009 ۔ بغداد میں دو خود کش بم دھماکوں میں تقریبًا 155 افراد ہلاک ہوئے۔