حیدرآباد

بی جے پی دوبار ہ برسراقتدار آنے کا خواب دیکھ رہی ہے:کے ایشور

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبود کے ایشور نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بی آر ایس کو ملنے والی حمایت کو بی جے پی کے لیڈران برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبود کے ایشور نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بی آر ایس کو ملنے والی حمایت کو بی جے پی کے لیڈران برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

انہوں نے کہاکہ بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہے جو ممکن نہیں ہے۔

جلد ہی ریاست میں بی جے پی خالی ہو جائے گی اوردہلی میں وزیر اعظم کی کرسی خالی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو اپنی ناکامیوں کی وجہ سے 2024 میں گجرات واپس جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ عوام میں یہ شدید احساس ہے کہ اگر مودی ایک بار پھر وزارت عظمیٰ پرفائز ہوں گے تو ملک برباد ہو جائے گا۔

انہوں نے طنزیہ طورپر کہا کہ بی جے پی کی قیادت اڈانی کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی لیڈروں کا دن بھر کا ڈھونگ کام نہیں آئے گا اور دہلی کے لیڈروں کے خواب پورے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ تلنگانہ میں بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس کی اپنی کوئی طاقت نہیں ہے اور بی آر ایس ایک ایسی پارٹی ہے جس کی ہر گاؤں میں طاقت ہے۔

ذریعہ
یواین آئی