سینہ میں درد، ڈرائیور کے اچانک کود پڑنے سے بس اُلٹ گئی

یہ حادثہ تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد میں پیر کی صبح پیش آیا۔یہ آرٹی سی سوپر لکثری بس آصف آباد سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور کو اچانک سینہ میں درد ہوا۔

حیدرآباد: سینہ میں درد کے نتیجہ میں بس ڈرائیور بس سے کود پڑا جس کے نتیجہ میں بس الٹ گئی اور بعض مسافرین زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد میں پیر کی صبح پیش آیا۔یہ آرٹی سی سوپر لکثری بس آصف آباد سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی کہ اس کے ڈرائیور کو اچانک سینہ میں درد ہوا۔

 جس کے ساتھ ہی ڈرائیور اچانک چلتی بس سے کود پڑا جس کے نتیجہ میں یہ بس الٹ گئی اور بعض مسافرین زخمی ہوگئے۔ان زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع مستقر میں واقع سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔