تلنگانہ

تلنگانہ پر بی جے پی کی توجہ۔ شہرحیدرآباد میں مودی کی ریلی کا منصوبہ!

حیدرآباد: کرناٹک میں ہوئی شکست کے بعد اب بی جے پی نے اپنی توجہ تلنگانہ پر مرکوز کردی ہے۔

حیدرآباد: کرناٹک میں ہوئی شکست کے بعد اب بی جے پی نے اپنی توجہ تلنگانہ پر مرکوز کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

جنوبی ہند کی اس نئی ریاست میں زعفرانی جماعت کو مستحکم کرنے کے حصہ کے طورپر جاریہ ماہ وزیراعظم مودی، مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا کے ریاست کے دورہ کی اطلاع ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی ذرائع کے مطابق ملکاجگری پارلیمانی حلقہ میں ریلی میں شرکت کریں گے۔

مودی نے کرناٹک میں حالیہ انتخابات سے قبل بنگلورو میں 21 کلومیٹر طویل ریلی نکالی تھی۔ ملکاجگری پارلیمانی حلقہ میں بھی اسی طرح کی ریلی کا منصوبہ ہے۔

بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کے دورہ کی تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے جبکہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اس ماہ کی 15 تاریخ کو کھمم پارلیمانی حلقہ میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

وہیں زعفرانی جماعت کے صدر جے پی نڈا اس ماہ کی 25 تاریخ کو ناگر کرنول پارلیمانی حلقہ میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔

مودی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی ملک بھر میں مہاجن سمپرک ابھیان پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

اس پروگرام کے تحت امیت شاہ ریاست کا دورہ کریں گے۔تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ ریونت ریڈی فی الحال ملکاجگری لوک سبھا حلقہ کے رکن ہیں۔

ملکاجگری کو ملک کا سب سے زیادہ آبادی والا پارلیمانی حلقہ کہا جاتا ہے۔بی جے پی نے جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے انتخابات پر توجہ مرکوز کی ہے۔

اسی کے تحت بی جے پی قیادت نے تلنگانہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔