حیدرآباد
بی جے پی نے انحراف کے ذریعہ 9 ریاستوں میں حکومت بنائی: ریونت ریڈی
ریونت ریڈی نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے انحراف کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے دعوی کیا کہ انحراف کے ذریعہ ہی زعفرانی جماعت نے 9ریاستوں میں اقتدارحاصل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے صدرریونت ریڈی نے پڑوسی ریاست کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے قبل ازیں پیش قیاسی کی تھی کہ ان کی پارٹی نہ صرف بہتر مظاہرہ کرے گی بلکہ 125نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے انحراف کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے دعوی کیا کہ انحراف کے ذریعہ ہی زعفرانی جماعت نے 9ریاستوں میں اقتدارحاصل کیا۔
اس سوال پر کہ آیا وہ کانگریس کی کامیابی کا سہرا راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کے سرباندھتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ یہ سہرا، پوری کانگریس کے سرجاتا ہے۔