تلنگانہ

بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کر رہی ہے: جوپلی کرشنا راؤ

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔ سابقہ بی آر ایس حکومت نے ریاست کو قرضوں کے بوجھ میں ڈبو دیا تھا۔ متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں ریاست کا قرض 75 ہزار کروڑ روپے تھا، لیکن کے سی آر کی دس سالہ حکمرانی میں یہ قرض بڑھ کر 8 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے کہا ہے کہ دس سال بعد سونیا گاندھی اور راہل گاندھی پر اعتماد کرتے ہوئے تلنگانہ کے عوام نے کانگریس حکومت کو اقتدار سونپا ہے۔ وہ ضلع نرمل کے خانہ پور منڈل کے بادھن کرتی گاؤں میں کل رات منعقدہ ’’جن ہت پدیاترا‘‘ میں شرکت کے بعد عوام سے خطاب کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔ سابقہ بی آر ایس حکومت نے ریاست کو قرضوں کے بوجھ میں ڈبو دیا تھا۔ متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں ریاست کا قرض 75 ہزار کروڑ روپے تھا، لیکن کے سی آر کی دس سالہ حکمرانی میں یہ قرض بڑھ کر 8 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

پہلے سالانہ 6,500 کروڑ روپے بطور سود ادا کیے جاتے تھے، لیکن اب ہر ماہ اتنی ہی رقم سود کی مد میں ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد 1.20 لاکھ کروڑ روپے سے زائد قرض کی ادائیگی کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ اتنی مالی مشکلات کے باوجود حکومت چھ گارنٹیوں کو نافذ کر رہی ہے۔اے پی کی جانب سے تعمیر کیے جارہے بَنکاچرلہ پراجکٹ کے مسئلے پر بی آر ایس غیر ضروری ہنگامہ برپا کر رہی ہے، جبکہ حقیقت میں آندھرا پردیش کو پانی ایسے دیا گیا جیسے ساس کا مال داماد نے دان کر دیا ہو۔


بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے رہنما صرف طوطے کی طرح رٹے رٹائے جملے دہرا رہے ہیں۔ ماضی میں تین ریاستیں دے کر تلنگانہ کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔


انہوں نے کانگریس پارٹی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ حکومت کی ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کو عوام تک پہنچائیں اور مقامی بلدی اداروں کے انتخابات میں کانگریس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔