دہلی

بی جے پی پارلیمنٹ میں سیکورٹی معاملہ کو غیر ضروری طور پر سیاسی رنگ دے رہی ہے: کانگریس

کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ بی جے پی، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اس مدے پر سیاست کر رہے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی غیر ضروری طور پر پارلیمنٹ میں سیکورٹی سے متعلق مسئلہ پر سیاست کرکے اس سنگین معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن نہیں بلکہ بی جے پی، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اس مدے پر سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس وزارت داخلہ کے ماتحت ہے اور دہلی پولیس نے عدالت میں کہا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے جب کہ اپوزیشن مسلسل اسے سیکورٹی میں چوک کا مدا قرار دے رہی ہے، اس لئے اپوزیشن نہیں بلکہ بی جے پی اس پر سیاست کر رہی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت دنیا کی سب سے محفوظ عمارت ہے۔ پارلیمنٹ کی اس عمارت کی تعمیر پر اقتصادی بحران کے دوران بھی خطیررقم خرچ کی گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جس ایم پی نے ان نوجوانوں کو پاس دیاتھا وہ کون ہے۔

 اس سے بڑی بات یہ ہے کہ سیکیورٹی کے معاملے پر آواز اٹھانے والے اراکین پارلیمنٹ کو ایوان سے معطل کیا جا رہا ہے اور جس رکن پارلیمنٹ نے نوجوانوں کو پارلیمنٹ ہاؤس کا پاس دیا ان کے خلاف کچھ نہیں ہورہا ہے۔

a3w
a3w