حیدرآباد

بی جے پی  ملک کے لئے سب سے خطرناک: بھٹی وکرامارکہ

بھٹی وکرامارکہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک کی دولت اور وسائل چند لوگوں کے ہاتھوں میں دے دی جائے گی اور تشویش کا اظہار کیا کہ لوگوں کو آبادی کے تناسب سے ان کا حصّہ نہیں دیا جائے گا۔

حیدرآباد: ڈپٹی چیف منسٹر ملو  بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ  کانگریس پارٹی کے مرکز میں برسراقتدار آنے کے بعد ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی آئین کے ذریعہ فراہم کردہ تحفظات کوختم کرنے کے لیے کوشاں ہے  اس لیے وہ 400 حلقوں پر کامیابی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
یونیورسٹی آف حیدرآباد کے 3 سابق طلباء تلنگانہ اسمبلی کیلئے منتخب
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی
ڈپٹی چیف منسٹر کی اہلیہ حلقہ کھمم سے ٹکٹ کی دعویدار

 انہوں نے  کہا کہ بی جے پی ملک کے 90 فیصد لوگوں کے حقوق سلب کرنے کی سازش کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا ایس سی  اور قبائلیوں کو تحفظات کی فراہمی کے ذریعے ہی پر وقار زندگی بسر کرنے کا مواقع حاصل ہو اہے۔

 انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملک کی دولت اور وسائل چند لوگوں کے ہاتھوں میں دے دی جائے گی اور تشویش کا اظہار کیا کہ لوگوں کو آبادی کے تناسب سے ان کا حصّہ نہیں دیا جائے گا۔

 ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ آئین کی اصل روح تمام طبقات کو ترقی کے یکساں موقع اور  وسائل فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ راہو ل گاندھی نے بھی یہی کہا ہے  اورکانگریس کی کامیابی  کے بعد ذات پات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے۔

دریں اثناڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکہ  نے کہا کہ بی جے پی ملک کے لئے سب سے خطرناک ہے۔ اگر آپ بی جے پی کو ووٹ دیں گے تو ملک کا  مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ انہوں  نے کہا کہ بی جے پی تحفظات کو ختم  کرنے اور آئین میں تبدیلی کی سازش کر رہی ہے۔

آج  میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ بی جے پی ریزرویشن ختم کرنے کے لیے 400 سیٹیں کی خواہاں ہے،تب آئین میں دیا گیا ریزرویشن ختم ہو جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریزرویشن کے خلاف سازش کا سدباب  تب ہی ممکن ہے جب کانگریس مرکز میں حکومت تشکیل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین کا آئین پر مکمل بھروسہ ہے اور  پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے بعد جب  مرکز میں برسراقتدار آئے گی تو ذات پات کی بنیاد پر  مردم شماری کرائیں گے۔

 ڈپٹی چیف منسٹر نے یقین ظاہر کیا کہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی عوام  کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی مذہب کے نام پر سیاست کر رہی  ہے۔

a3w
a3w