آندھراپردیش

تلگودیشم لیڈرکی موت، وزیراعلی چندرابابوکا بیٹے کو فون، تعزیت کااظہار

انہوں نے شیشگری راؤ کے بیٹے اور بیٹی سے فون پر بات کی اور پوچھا کہ کیا انہیں پہلے سے کوئی صحت کے مسائل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیشگری راؤ نے پارٹی کے لیے کافی محنت کی اور ان جیسے رہنما کو کھونا انتہائی دکھ کی بات ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونے پارٹی لیڈرکی موت پرلیڈرکے بیٹے سے فون پر بات کرکے تعزیت کا اظہارکیا۔
پالنادو ضلع کے پالواگیٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تلگو دیشم پارٹی کے سینئر لیڈر شیشگری راؤ کی دل کا دورہ پڑنے موت ہوگیی تھی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
دھوکہ دہی کے الزام میں ٹی ڈی پی قائد کا فرزند گرفتار
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

انہوں نے شیشگری راؤ کے بیٹے اور بیٹی سے فون پر بات کی اور پوچھا کہ کیا انہیں پہلے سے کوئی صحت کے مسائل تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شیشگری راؤ نے پارٹی کے لیے کافی محنت کی اور ان جیسے رہنما کو کھونا انتہائی دکھ کی بات ہے۔

چندرابابو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نقصان کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں، کیونکہ شیشگری راؤ نے پارٹی کو اپنی سانسوں کی طرح چاہا۔ انہوں نے شیشگری راؤ کے بچوں کی تعلیم کے بارے میں بھی دریافت کیا اور یقین دلایا کہ تلگو دیشم پارٹی ہر ممکن طور پر ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔