حیدرآباد

حیدرآباد میں مرکزی وزیر کشن ریڈی کو حراست میں لینے کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

وجئے واڑہ شاہراہ پروزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا پتلا نذرآتش کیا۔مہیشورم حلقہ کے بی جے پی انچارج سری راملو کی قیادت میں یہ احتجاج کیاگیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

حیدرآباد: بے روزگارنوجوانوں سے تلنگانہ حکومت کی ناانصافی کا الزام لگاتے ہوئے کی گئی بھوک ہڑتال کوختم کروانے کیلئے مرکزی وزیرسیاحت وتلنگانہ بی جے پی کے صدرکشن ریڈی کو کل شب حراست میں لئے جانے کے خلاف برہمی کااظہار کرتے ہوئے زعفرانی جماعت کے لیڈروں اورکارکنوں کی بڑی تعداد نے حیدرآباد۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
خواجہ رفعت الله ایس جی ٹی وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
جامع مسجد کیسرا میں جمعیۃ علماء کی ممبرشپ مہم کا جائزہ اجلاس منعقد

وجئے واڑہ شاہراہ پروزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا پتلا نذرآتش کیا۔مہیشورم حلقہ کے بی جے پی انچارج سری راملو کی قیادت میں یہ احتجاج کیاگیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بی جے پی کی بھوک ہڑتال سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

سری راملو نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدارآنے کے بعد تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایاجائے گا۔